شہبازشریف کی سعودی سرمایہ کاروں سے عربی میں گفتگو،وفدکا اظہار مسرت

شہبازشریف کی سعودی سرمایہ کاروں سے عربی میں گفتگو،وفدکا اظہار مسرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران عربی زبان میں روانی کے ساتھ گفتگو کی۔سعودی سرمایہ کار وں نے وزیراعلیٰ کی جانب سے عربی زبان میں گفتگو پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ شہبازشریف عربی ہی نہیں بلکہ جرمن اوردیگر زبانیں بھی جانتے ہیں اورپنجاب کو ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کیلئے ان کے اٹھائے گئے اقدامات کی دنیا معترف ہے۔سعودی سرمایہ کاروں نے لاہورسمیت پنجاب میں تیزرفتارترقی کے عمل کو سراہتے ہوئے کہ شہبازشریف نے لاہور کانقشہ بدل کررکھ دیا ہے اور بلاشبہ اس شہر کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میں کیا جاسکتا ہے اور وزیراعلیٰ شہبازشریف جس محنت ،لگن اورعزم سے عوامی خدمت کررہے ہیں،یہ بہت کم شخصیات کا خاصہ ہے

مزید :

صفحہ اول -