تمام وارداتیں پارٹی عہدیدار کے کہنے پر کیں ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن کا اعتراف

تمام وارداتیں پارٹی عہدیدار کے کہنے پر کیں ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن کا ...

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر نے قیادت کے خلاف جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ اس نے تمام وارداتیں پارٹی عہدیدار کے کہنے پر کی ہیں۔ایم کیو ایم کا کارکن کامران عرف منا 14 افراد کا قاتل ہے اور اس نے جے آئی ٹی رپورٹ میں اعترا ف کیا ہے کہ اسے قتل کرنے کیلئے احکامات پارٹی عہدیدار عابد چیئرمین کی جانب سے دیئے جاتے تھے۔جے آئی رپورٹ کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پارٹی کے لیے بھتہ بھی وصول کرتا رہا ہے جبکہ مال بردار گاڑیوں سے 150 سے 200 یومیہ بھتہ وصول کیا کرتا تھا۔اس نے مزید بتایا کہ بڑی دکانوں سے 400 ، چھوٹی دکانوں سے 150 سے 200 روپے یومیہ وصول کیے جاتے تھے۔اس کے علاوہ ملزم نے بتایا ہے کہ وہ ہیوی گاڑیوں سے 200 اور چھوٹی مال بردار گاڑیوں سے 100 روپے یومیہ وصول کرتا تھا۔جے آئی ٹی میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم کامران عرف منا کی نشاندہی پر بلٹ پروف جیکٹس اور بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔عدالت کی جانب سے ملزم کاقتل کے مقدمے میں 4 اپریل تک جسمانی ریمانڈ دے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...