12روزہ رابطہ عوام مہم ، ایک کروڑ افراد کو جماعت اسلامی کا ممبر بنایا جائیگا،حافظ محمد ادریس

12روزہ رابطہ عوام مہم ، ایک کروڑ افراد کو جماعت اسلامی کا ممبر بنایا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ آج سے جماعت اسلامی ملک بھر میں 12روزہ رابطہ عوام مہم کا آغاز کررہی ہے ،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے گوجرانوالہ سے رابطہ عوام مہم کا افتتاح کردیا ہے ،کارکنان کے ہزاروں وفود ملک بھر میں قریہ قریہ ،گوٹھ گوٹھ اور چھوٹے بڑے شہروں کے ہر گلی کوچے میں جاکر عوام کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دے رہے ہیں ،اس دعوتی مہم میں ایک کروڑ افراد کو جماعت کے ووٹر اور ممبر بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -