خاتون سمیت 5 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

خاتون سمیت 5 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور ( و قائع نگا ر خصو صی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے ایک خاتون اے ایس پی اور 4ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر ڈی ایس پی زاہد حسین کو ایس ڈی پی او اچھرہ سرکل لاہور یہاں تعینات ڈی ایس پی رانا محمو د الحسن کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی موبائلز سکواڈ صدر ڈوین لاہور ، ایس ڈی پی او اولڈ انارکلی سرکل ڈی ایس پی میاں لیاقت علی کو تبدیل کرکے ایس ڈی پی او باغبانپورہ سرکل لاہور ، ایس ڈی پی او سٹی سرکل ساہیوال اے ایس پی مس شازیہ سرور کو تبدیل کرکے ایس ڈی پی او گارڈن ٹاؤن سرکل لاہور اور یہاں تعینات ڈی ایس پی میر کاشف خلیل کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی موبائل سکواڈ ماڈل ٹاؤن ڈوین تعینات کر دیا گیا ہے,

تقرر و تبادلے

مزید : صفحہ آخر