وزارت مذہبی امور نے حج انتظامات کیلئے جامع انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا

وزارت مذہبی امور نے حج انتظامات کیلئے جامع انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے حج انتظامات شفافیت سے مکمل کرنے‘حج آپریشن کو جدید تقاضوں کے مطابق چلانے‘مختلف مراحل پر درپیش رکاوٹوں اور تاخیر کے خاتمے‘ سفر حج پر روانگی سے پہلے ہی عازمین حج کورہائشی عمارتوں میں کمروں کی الاٹمنٹ ‘ حج پروازوں کی بکنگ اور حج انتظامات کے بارے میں ان کی شکایات کے نہایت آسان طریقے سے اندراج کے لئے جامع انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم تیار کر لیا۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا ہے کہ حاجیوں کے لئے حج پروازوں اور رہائشی کمروں کی الاٹمنٹ‘حج انتظامات کی مانیٹرنگ اور پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز کی سہولت کے لئے علیحدہ علیحدہ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم وضع کئے گئے ہیں ۔ یہ سسٹم دوران حج اپنے ساتھیوں سے بچھڑے جانے والے افراد کی تلاش ‘ سامان کی گمشدگی ‘قوانین اور پالیسیوں سے ناواقفیت اور حاجیوں کی صحت سے متعلقہ امور کے سلسلے میں پیش آنے والی مشکلات دور کرنے کے لئے مدد گار ثابت ہوں گے ۔ سسٹم کے تحت حاجی اپنی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں، شکایات کے آن لائن اندراج کے لئے ویب سائٹ www.cms.mora.gov.pk ہے ۔

شکایات

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...