جو ڈیشل کمیشن کا قیام جمہو ریت کی فتح ہے،چودھری سرور

جو ڈیشل کمیشن کا قیام جمہو ریت کی فتح ہے،چودھری سرور

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا قیام تحر یک انصاف اور جمہو ریت کی فتح ہے ‘دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کے قیام سے دھاندلی کر نیوالے تمام کردار بے نقاب ہو جائیں گے‘6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کر نے کا نعرہ لگانیوالے حکمران آج کہاں ہے ؟‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے غر یبوں کا معاشی قاتل ہو رہا ہے مگر حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں انکو اپنی ناکامیوں پر قوم کو جواب دینا ہو گا ۔ لندن سے کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کسی کو عام انتخابات کی بعد اب بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کر نے کی اجازت نہیں دیگی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت تمام متعلقہ اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بلد یاتی انتخابات کو مکمل طور پر شفاف بنائے ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...