ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو کرکٹ بورڈ سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ روپے وصول کر نے سے روکدیا

ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو کرکٹ بورڈ سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ روپے ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ روپے وصول کر نے سے روک دیا۔ مسٹر جسٹس عبادالرحمن لودھی نے کیس کی سماعت کی۔ پی سی بی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جگہ لیز پر حاصل کر رکھی ہے۔ قوانین کے تحت لیز پر حاصل کی گئی جگہ پر پراپرٹی ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز پنجاب نے قوانین کے برعکس پی سی بی کو ایک کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس بھجوا دیاجس پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز سے 9مئی کو جواب طلب کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر