ٹریفک حادثات میں جاں بحق اور زخمیوں کو معاوضہ دینے کا معاملہ،سیکرٹری ایکسائز، ٹرانسپورٹ اورآئی جی ٹریفک سے جواب طلب

ٹریفک حادثات میں جاں بحق اور زخمیوں کو معاوضہ دینے کا معاملہ،سیکرٹری ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک حادثوں میں ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کو تھرڈ پارٹی انشورنس کے ذریعے معاوضہ دینے کی پالیسی پر عملدرآمد کرانے کی درخواست پر سیکرٹری ایکسائز، آئی جی ٹریفک پولیس اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے 6 مئی تک جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان نے چودھری محمد نصیر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر اسجد سعید نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں سال انیس سو ترانوے سے موٹر وہیکل ایکٹ نافذ العمل ہے تا ہم اس کی دفعہ چورانے کے تحت گاڑیوں کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار دی گئی ہے جس کے تحت حادثوں میں زخمی یا ہلاک ہونے والوں کو معاوضے کی ادائیگی انشورنس کمپنیوں کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں اس طرح کا قانون تو موجود ہے مگر اس پر عملدرآمد نہیں کی جا رہا، انہوں نے استدعا کی کہ موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ چورانے پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا جائے، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل انوار حسین نے عدالت کو بتایا کہ اس درخواست کی بابت محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایکسائز کی جانب سے جواب داخل کرانے کی مہلت دی جائے، عدالت نے صوبائی حکومت کی استدعامنظور کرتے ہوئے ٹریفک حادثوں میں زخمیوں کو تھرڈ پارٹی انشورنس کے ذریعے معاوضہ دینے کی پالیسی پر عملدرآمد کرانے کی درخواست پر سیکرٹری ایکسائز، آئی جی ٹریفک پولیس اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے 6 مئی تک جواب طلب کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...