محکمہ آبپاشی کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام کو نوٹس

محکمہ آبپاشی کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام کو ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ آب پاشی کے 20ملازمین کو مستقل نہ کئے جانے کی درخواست پر چیف سیکرٹری اور پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔ مسٹر جسٹس قاسم علی خان نے محکمہ اریگیشن کے آصف اقبال سمیت 20ملازمین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار آٹھ برسوں سے محکمہ ایری گیشن میں گریڈ چار سے گیارہ تک کے عہدوں پر کام کر رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ تمام ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے چکے ہیں ،وزیر اعلیٰ کے حکم کی روشنی میں درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کا حکم دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے محکمہ آب پاشی کے بیس ملازمین کو مستقل نہ کئے جانے کی درخواست پر چیف سیکرٹری اور پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...