اندرون شہر غیر قانونی تعمیرات نہ روکنے پر والڈ سٹی اتھارٹی کے افسروں کیخلاف درخواست دائر

اندرون شہر غیر قانونی تعمیرات نہ روکنے پر والڈ سٹی اتھارٹی کے افسروں کیخلاف ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) عدالتی حکم کے باوجود اندرون شہر میں غیر قانونی تعمیرات نہ روکنے پر والڈ سٹی اتھارٹی کے افسران کے خلاف لاہور ہائیکورٍٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست آصف علی مرزا نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود اندرون شہر میں بلند و بالا غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات کا کام جاری ہے۔ پولیس اور والڈ سٹی افسران کی ملی بھگت سے ہونے والی غیر قانونی تعمیرات سے اندرون شہر کا تاریخی حسن تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں ذمہ دار افسران اور غیر قانونی تعمیرات کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...