’’جعلی انتقال‘‘ کے مقدمہ میں ملوث2پٹواری عدم ثبوت پربری

’’جعلی انتقال‘‘ کے مقدمہ میں ملوث2پٹواری عدم ثبوت پربری

لاہور(نامہ نگار) انٹی کرپشن عدالت نے جعلی انتقال کے مقدمہ میں ملوث دوپٹواریوں کو عدم ثبوت کی بناپربری کردیا،عبدالمجیداورخلیل احمدعدالتی فیصلے کے بعداحاطہ عدالت میں سجدہ ریزہوگئے۔رائیونڈسٹی پولیس نے جعلی انتقال کرنے کے الزام میں پٹواری عبدالمجید اورخلیل احمدکیخلاف سپیشل جج انٹی کرپشن کی عدالت میں چالان پیش کیا۔ملزمان نے اس مقدمے میں اپنی ضمانت کرالی لیکن چودہ سال سے دونوں پٹواری بطورملزم عدالت میں پیش ہوتے رہے،اس عرصے میں مقدمے کے 20گواہوں میں سے صرف دس گواہ عدالت پیش ہوئے۔غلام جیلانی ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دائرکی کہ ملزمان کیخلاف استغاثہ جرم ثابت نہیں کرسکاجس پرعدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سنے،عدالت کوبتایاگیاکہ پولیس نے اصل ملزم تحصیلدارکونامزدہی نہیں کیاتھاجس پرانٹی کرپشن عدالت نے عبدالمجیداورخلیل احمدکوبری کردیا،طویل عرصہ بعد مقدمہ سے بریت کافیصلہ آنے پردونوں پٹواری احاطہ عدالت میں سجدہ ریزہوگئے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...