لاہور ہائیکورٹ کے 25اسسٹنٹ رجسٹراروں کے تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے 25اسسٹنٹ رجسٹراروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔چیف جسٹس مسٹر جسٹس منظور احمد ملک کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد شہباز کا لوئر کورٹ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات عامہ ، ریاض احمد کا فوجداری برانچ سے جوڈیشل برانچ (راولپنڈی بنچ) خالد محمود کا ریذیڈنٹ برانچ سے جوڈیشل برانچ ، احمد نیازی کا ملتان بنچ سے بجٹ برانچ لاہور، سید عامر علی کا رٹ برانچ بہاولپور بنچ سے ریذیڈنٹ برانچ لاہور، عارف جاوید ڈار کا رٹ برانچ ون سے جاب ون برانچ ، رانا محمد یونس کا جوڈیشل متفرق برانچ سے سی آرسی برانچ ، طاہر حسین کا چیف جسٹس کی عدالت سے کمپیوٹر برانچ ،طارق محمود کا راولپنڈی بنچ سے لوئرکورٹ اسٹیبلشمنٹ لاہور، محمد نذیر کا ایڈہاک کورٹ ایسوسی ایٹ سے کاپی برانچ، عبدالقیوم کا رٹ ون برانچ سے جنرل برانچ ملتان، جہانگیر خان کا ملتان بنچ سے رٹ برانچ ملتان، محمد طفیل کا راولپنڈی بنچ سے ایم آئی ٹی ون لاہور، جاوید اقبال کا ملتان بنچ سے فوجداری ملتان برانچ، عارف ملک کا ملتان بنچ سے آرکے جے ملتان ، توقیر احمد خان کا ایڈہاک کورٹ ایسوسی ایٹ سے ارجنٹ سیل ، عثمان احمد کا ہائی کورٹ ڈسپنسری سے پروٹوکول(میڈیکل) ، محمد ثقلین کا سول برانچ سے رٹ برانچ، محمد اکرم کا فوجداری برانچ سے فوجداری ون برانچ، راشد اختر کا پرچیز برانچ سے اکاؤنٹ برانچ ، تنویر اختر کا رجسٹرار جوڈیشل آفس سے جوڈیشل متفرق برانچ، محمد اکرم بھٹی کا کمرشل برانچ سے الیکشن ٹربیونل برانچ، محمد علی زاہد کا بہاولپور بنچ سے فوجداری برانچ بہاولپور اور محمد شعبان شوکت کا بجٹ برانچ سے ایم آئی ٹی ٹو برانچ میں تبادلہ کردیا گیا ہے ۔
تبادلے