ملازمہ اغوا کیس ،عائشہ احد کے مقدمہ کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی

ملازمہ اغوا کیس ،عائشہ احد کے مقدمہ کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ مظہررامے نے ملازمہ کے اغوا کیس میں ملوث عائشہ احد کے کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔ عدالت نے عائشہ احد کی حاضری معافی کی درخواست پر وکلا کوبحث کیلئے طلب کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ مظہررامے کی عدالت میں تھانہ ڈیفنس پولیس نے عائشہ احد کے خلاف گھریلوملازمہ کو اغوا کرنے کے الزام میں مقدمے کا چالان پیش کررکھا ہے۔ عدالت میں عائشہ احد پر فرد جرم عائد ہونے پر عدالت نے گواہوں کو طلب کیا تھا۔دوران سماعت عائشہ احد کے وکیل بابرعلی ایڈووکیٹ نے درخواست دی کہ عائشہ احد کوحاضری سے معافی دی جائے۔عائشہ احد کی طرف سے غیرملکی خواتین کے خلاف گھریلو سامان چوری کرنے کا کیس بھی زیرسماعت ہے جس میں بھی عدالت نے کارروائی9 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید : صفحہ آخر