پاکستانی اوربھارتی باشندوں کے درمیان لین دین کے تنازع کامقدمہ درج

پاکستانی اوربھارتی باشندوں کے درمیان لین دین کے تنازع کامقدمہ درج

لاہور(نامہ نگار)پاکستانی اوربھارتی باشندوں کے درمیان لین دین کے تنازع کامقدمہ لاہورکے تھانہ لٹن روڈمیں درج، جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاون عدنان انجم گوندل نے ملزم راجہ اعجازکی 1لاکھ 70ہزار یوروخوردبرد کرنے اورامانت میں خیانت کے مقدمہ میں ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔عدالت میں ملزم راجہ اعجاز نے اپنے وکیل کی وساطت سے ماڈل ٹاؤن کچہری مین دائر ضمانت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کے خلاف 1 لاکھ 70ہزاریوروخوردبردکرنے کامقدمہ بے بنیاد ہے اس کے بزنس اٹلی میں بزنس پارٹنر کمار رجیش نے ایس ایچ اولٹن روڈسے سازبازکرکے مقدمہ درج کرایااورایک مقامی شخص محمدآصف کومختار عام دے کرمدعی بنادیاہے ،وکیل نے عدالت میں موقف اختیا رکیا کہ راجہ اعجاز والدہ کاانتقال ہونے پر اٹلی سے لاہورآیاجس کے بعد بھارتی شخص کمار راجیش بھی لاہورپہنچ گیااورایس ایچ اوسے سازبازکرکے مقدمہ درج کرادیا، کمار راجیش پاکستانی شہری اعجازکومقدمات میں الجھا کراٹلی جانے سے روکناچاہتاہے تاکہ انڈین پورے اٹلی میں کالنگ کارڈزکیڈسٹری بیوٹر بن سکیں۔انہوں نے 3 روزقبل ملزم اعجازکے خلاف ٹیلی گرام ایکٹ کے تحت فون پردھمکیاں دینے کامقدمہ درج کرایاتھاجبکہ اب امانت میں خیانت کاکیس سامنے آگیاہے ہے لہذاعدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو ضمانت پر رہاکیا جائے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان انجم گوندل نے ملزم کو ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا ہے ، ملزم کو دو روز قبل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوایا گیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر