سنی اتحادکونسل کے زیر اہتمام ملک گیر یوم اتحاد امت منایا گیا

سنی اتحادکونسل کے زیر اہتمام ملک گیر یوم اتحاد امت منایا گیا

لاہور( نمائندہ خصوصی)سنی اتحادکونسل کے زیر اہتمام ملک گیر یوم اتحاد امت منایا گیا ۔اس سلسلہ میں اہل سنت کی دس لاکھ مساجد میں امت مسلمہ اور عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت اور اہمیت کے موضوع پر خطبات جمعہ دئیے گئے ۔جبکہ جمعہ کے اجتماعات میں منظور کی گئیں قراردادوں کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستانی فوج کو ہرگز یمن نہ بھجا جائے ۔قراردادوں میں مسلم حکمرانوں سے اپیل کی جائے گی کہ وہ لڑائیاں اور جنگیں چھوڑ کر مذاکرات سے باہمی تنازعات حل کریں اور یمن کی صورتحال میں فریق بننے کی بجائے مصالحانہ کردار ادا کریں ۔چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں امن اتحاد امت سے ممکن ہے ۔امریکی اور اسرائیلی سازشوں کے مقابلے کیلئے اتحاد امت ناگزیز ہے ۔امریکی نیو ورلڈ آرڈر کے تحت مسلم ممالک میں خانہ جنگی کروائی جارہی ہے ۔سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی جنرل طارق محبوب صدیقی نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا مسلمان ایک دوسرے کا خون بہا کر امریکہ اور اسرائیل کے مقاصد پورے کر رہے ہیں ۔سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے المرکزالسلامی شاد باغ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ قتل و غارت امریکی ایجنڈ اہے۔سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات ارشد مصطفائی نے چھانگا مانگا پارک کی الفیصل مسجد میں جمعہ کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم ممالک عالمی سطح پر متحد ہو کر مسلم بلاک تشکیل دیں اور اسلامی اقوام متحدہ کا اعلان کریں ۔سنی اتحاد کونسل بلوچستان کے صدر مولانا وزیر القادری نے کوئٹہ ،فیصل آباد میں صاحبزادہ حسین رضا ،پشاور میں مفتی فضل جمیل رضوی ،گجرات میں صاحبزادہ مطلوب رضا،گوجرانولہ میں مولانا محمد اکبر نقشبندی ،چنیوٹ میں مولانا سیف سیالوی سمندری میں علامہ حامد سرفراز نے اجتماعات سے خطاب کیا ۔

مزید : صفحہ آخر