دھرنوں کی آڑ میں سکولوں سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ

دھرنوں کی آڑ میں سکولوں سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائی ...

لاہور (ذکاء اللہ ملک) محکمہ ایجوکیشن نے احتجاج اور دھرنوں کی آڑ میں سکولوں سے غیر حاضررہنے والے اساتذہ کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے غیرتدریسی ڈیوٹیوں ،پے سکیل کی اپ گر یڈیشن ،گریڈ16سے گریڈ20تک کے پرموشن کیسز کی تکمیل سمیت اساتذہ کے تمام مسائل حل کرنے کے باوجوداحتجاجی دھرنا دینے اور ریلی نکالنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کاحکم دیدیا ہے،جبکہ سکولوں میں 100فیصد حاضری کو یقینی بنانے کیلئے ای ڈی اوز ،ڈی ای اوز،ڈی ایم اوز کی سربراہی میں کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔ پاکستان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب عبدالجبار شاہین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے کئے گئے اعلان کے بعد اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے،گریڈ16سے گریڈ20تک کے پرموشن کیسزسمیت اساتذہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں جبکہ سکولوں سے غیر حاضر ہونے والے اساتذہ کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دئے گئے۔سیکرٹری سکولز نے ایک سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ اساتذہ کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کر لیا ہے،احتجا ج اور دھرنوں کی آڑ میں سرکاری سکولوں میں درس و تدریس کے عوامل میں روکاوٹ ڈالنے کی کوشش کو یکسر ناکام بنا دیا جائے گا۔پروموشن اور سنیارٹی کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہاساتذہ کی 16سے 17،17سے 18،18سے 19اور 19سے 20گریڈ میں ترقی و پروموشن کے سینکڑوں کیس نمٹا دئے گئے ہیں جبکہ اساتذہ کے دیگر بنیادی حقوق کو بھی جنگی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے تاہم اساتذہ اپنی تمام تر توجہ درس و تدریس پر مرکوز رکھیں۔عبدالجبار شاہین نے سرکاری سکولوں میں تعلیمی سہولیات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 8ارب روپے کی خطیر رقم سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ سکولوں کی آن لائن مانیٹرنگ کیلئے تمام اساتذہ کو ٹیبلیٹ بھی فراہم کئے گئے ہیں جنکی بدولت مانیٹرنگ و انسپکشن کے عمل میں بہت بہتری آ رہی ہے۔ سٹودنٹ انرولمنٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ سال 2015کیلئے 44لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کو انرول کرنے کا ٹارگٹ 31مئی سے 31اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا تاہم لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں 1 لاکھ 30ہزار ایجوکیٹرز کی شفاف بھریوں کی بدولت پبلک سکولوں میں میعار تعلیم بلند ہوا ہے۔سیکرٹری تعلیم عبدالجبار شاہین نے کہا کہ اساتذہ کسی بھی قوم کے معمار ہوتے ہیں اور انکی عزت نفس کو محفوظ بنانے کیلئے محکمہ ایجوکیشن ہر موثر اقدامات اٹھانے پر یقین رکھتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...