بچھڑ جانے والے رشتہ داروں کو ربورٹس کی شکل میں زندہ رکھ سکیں گے،گوگل کا انقلابی اعلان

بچھڑ جانے والے رشتہ داروں کو ربورٹس کی شکل میں زندہ رکھ سکیں گے،گوگل کا ...
بچھڑ جانے والے رشتہ داروں کو ربورٹس کی شکل میں زندہ رکھ سکیں گے،گوگل کا انقلابی اعلان

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) آج کل کے جدید کمپیوٹرز پر آوازوں اور تصاویر سمیت ہر قسم کا ڈیٹا محفوظ کیا جاسکتا ہے لیکن ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ایسے روبوٹ تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے کہ جن پر انسانی شخصیت کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا اور موت کے بعد بھی شخصیت کو سافٹ ویئر کی شکل میں محفوظ رکھا جاسکے گا۔گوگل نے اس سسٹم کی تیاری کے لئے قانونی حقوق حاصل کرلئے ہیں جس میں انسانی شخصیت کو اسی طرح سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گاجیسا کہ ہم کسی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں۔ گوگل ایک عمومی پرسنیلٹی کا ڈیٹا تیار کرے گا اور اس میں صارفین اپنی مرضی سے تبدیلیاں کرکے اسے اپنی شخصیت کے مطابق بناسکیں گے۔روبوٹ شخصیت کو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاسکے گا اور صارفین اپنی شخصیت کو بھی کسی روبوٹ میں محفوظ کرسکیں گے۔ یہ روبوٹ صارف کی شخصیت کا عکس ہوگا اور اسی کی طرح سوچنے، عمل کرنے اور زندگی گزارنے کے اوصاف رکھتا ہوگا، یعنی سادہ الفاظ میں اسے انسان کی ہوبہو نقل کہا جاسکتا ہے جس کا سافٹ ویئر انسانی دماغ کی نقل ہوگا جبکہ ہارڈویئر انسانی جسم کی نقل ہوگا۔ گوگل ایٹلس روبوٹ کے نام سے پہلے ہی اس ٹیکنالوجی پر کام شروع کرچکا ہے جبکہ نیا روبوٹ اس کی جدید شکل ہوگا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...