ایم کیو ایم کی جارحیت نے ہمیں مزید ثابت قدم بنا دیا ہے، عمران خان

ایم کیو ایم کی جارحیت نے ہمیں مزید ثابت قدم بنا دیا ہے، عمران خان
ایم کیو ایم کی جارحیت نے ہمیں مزید ثابت قدم بنا دیا ہے، عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا ہے کہ ایم کیو ایم کی جارحیت نے ہمیں مزید ثابت قدم بنا دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کریم آباد میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کا تحریک انصاف کے الیکشن کیمپ اکھاڑنے  اور جھنڈے جلانے پر عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام دیا ہے کہ ایم کیو ایم کی جمہوری طرز عمل کا آج پول کھل گیا ہے جبکہ ایم کیو ایم صرف فاشٹ طریقہ کار سے ہی جیت سکتی ہے۔ مزید بیان میں کہا ہے کہ الطاف حسین کی پر تشدد سیاست سے برطانوی حکومت کو آگاہ کریں گے اور متحدہ قومی موومنٹ کی غنڈا گردی سے ہم مزید پر عزم ہو گئے ہیں۔

کریم آباد میں ایم کیوا یم اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ،ایم کیوایم کے دو کارکن گرفتار

مزید :

اسلام آباد -