دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خزانے کے منہ کھول دیے ،انسداددہشتگردی فورس کو ہر سہولت مہیاکریںگے :شہبازشریف

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خزانے کے منہ کھول دیے ،انسداددہشتگردی فورس کو ہر ...
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خزانے کے منہ کھول دیے ،انسداددہشتگردی فورس کو ہر سہولت مہیاکریںگے :شہبازشریف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ وہ کرنا کچھ اور چاہتے تھے لیکن پھنس کہیں اور گئے ،پاکستان دہشت گردی کی زد میں آگیا لیکن مایوسی کو افسوس میں نہیں محنت میں بدلنا ہے اور دہشتگردی کو ملک سے اکھاڑ پھینکناہے۔کاﺅنٹرٹیرازم فورس کے دوسرے دستے کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاک دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خزانے کے منہ کھول دیے ،بڑے مقصد کیلئے انسدادد ہشتگردی فورس کو تمام وسائل مہیا کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کو کاری ضرب لگائی ہے ۔

شہبازشریف نے کہاکہ وہ تربیت کی سہولیات کیلئے پاک فوج کے شکر گزار ہیں اور وہ امن کیلئے میدان میں اترنے والوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قوم کیلئے اپنے جگر گوشے پیش کرنے والے قابل تحسین ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ قو م انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں پر فخر ہے ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بچے ،بوڑھے اور جوان یکسو ہیں ۔

اس موقع پر شہباز شریف نے بینڈ سے ’اکیلے نہ جانا ‘کی دھن بجانے کی فرمائش کی ،بینڈ نے شہبازشریف کی فرمائش پوری کرتے ہوئے دھن بجائی جس پر شہباز شریف نے بینڈ پرفارمنس کی تعریف بھی کی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں