مسجد الحرام کے امام نے ایران کو سخت وارننگ دے دی

مسجد الحرام کے امام نے ایران کو سخت وارننگ دے دی
مسجد الحرام کے امام نے ایران کو سخت وارننگ دے دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مکہ المکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)  مسجد الحرم کے پیش امام اور خطیب الشیخ صالح آل طالب نے ایرانی توسیع پسندانہ عزائم سے متعلق خبردار کرتے ہوئے انہیں ہر جگہ نشانہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔ 

حرم مکہ میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے الشیخ صالح آل طالب کا کہنا تھا کہ یمن میں مسلکی بنیاد پر توسیع بالکل ویسی ہی ہے جیسے عراق اور شام میں مجرم عناصر نے اپنے پنجے گاڑنے کے لئے اختیار کی۔ ملت اسلامیہ میں مسلک کی بنا پر پیش قدمی کی روش سے مسلح کارروائیوں کا آغاز ہوتا ہے، جس کا انجام افراتفری اور قتل و غارت گری کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق اور شام میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کو کیسے جنگ کا ایندھن بنایا گیاجبکہ اس جنگ میں بچے، بزرگ، مرد و خواتین بلا تفریق تہ تیغ کر دیئے گئے۔ 

امام مسجد الحرم کا مزید کہنا تھا کہ استطاعت رکھنے والوں پر یمن میں فرقہ وارانہ بنیاد پر پیش قدمی روکنا لازم ہے۔ یہ پیش قدمی دین دشمنی ہے اور اس کا شکار یمن اور اس کے شہری ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مٹھی بھر افراد کی فرقہ وارانہ سوچ سے ہمسائے متاثر ہو رہے ہیں۔ پورے ملک کو ایک اقلیت کے خود ساختہ عقیدے کی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ یمن کو فرقہ واریت کے شکنجے سے آزاد کرانا دینی فریضہ ہے۔ اس کے خلاف لڑائی، عین اللہ کی راہ میں جہاد ہے۔ یمن کا دفاع، رکن یمانی کے تحفظ کے مترادف ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں