اگر این اے 246کے انتخاب میں ایک بھی کارکن زخمی ہواتو لند ن میں الطاف حسین کیخلاف کیس کریں گے:عمران خان

اگر این اے 246کے انتخاب میں ایک بھی کارکن زخمی ہواتو لند ن میں الطاف حسین ...
اگر این اے 246کے انتخاب میں ایک بھی کارکن زخمی ہواتو لند ن میں الطاف حسین کیخلاف کیس کریں گے:عمران خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے اگر این اے 246کے الیکشن میں پی ٹی آئی کا ایک بھی کارکن زخمی ہوا تو پاکستان تحریک انصاف لندن میں الطاف حسین کیخلاف کیس کریں گے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہاکہ عوام الطاف حسین کے ہتھکنڈوں کے عادی ہیں ،پہلے شہریوں کوڈرایا اور پھر ان کے ساتھ کھیل کھیلا جا تاہے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ مجھے مقتول ایم کیوایم رہنما کے خاندان نے بتایا کہ جنازے میں قاتل شریک تھے ،دہشتگردی کرتے ہیں پھر خود کو معصوم ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں