امریکی قونصل جنرل کا سیالکوٹ کا دورہ ،ڈی سی اور اور چیئرمین چیمبر آف کامرس سیالکوٹ سے ملاقات
سیالکوٹ (پ ر)امریکی قونصل جنرل جناب زیکری ہارکنرائڈر نے 2 اپریل2014 کو سیالکوٹ کا دورہ کیا- اس دوران انہوں نے ڈی سی او جناب ندیم سرور، پروجیکٹ مینیجر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ ایسوسی ایشن فور چائلڈ لیبر جناب ناصر ڈوگر اورچیئرمین سیالکوٹ چیمبرآف کامرس جناب فضل غنی سے ملاقات کی۔ جناب قونصل جنرل نے سلور سٹارانٹرپرائز فیکٹری کا دورہ کیا اور چیئرمین جناب جہانگیر اقبال سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے سیالکوٹ ائیرپورٹ کا بھی دورہ کیا، امریکی قونصل جنرل کا دورہ سیالکوٹ ایک مستحکم محفوظ اور خوشحال پاکستان کی جانب اقتصادی شعبے میں مشترکہ پیشرفت کا مظہر ہے