ذولفقار علی بھٹو برسی،گڑھی خدابخش میں غنویٰ بھٹوکا جیالوں سے خطاب

ذولفقار علی بھٹو برسی،گڑھی خدابخش میں غنویٰ بھٹوکا جیالوں سے خطاب
ذولفقار علی بھٹو برسی،گڑھی خدابخش میں غنویٰ بھٹوکا جیالوں سے خطاب

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بے نظیر بھٹو شہیدکی بہن غنویٰ بھٹو نے کہاہے کہ دہشتگردوں کی آئیڈیالوجی سامنے ہے لیکن پاکستان کی آئیڈیالوجی سامنے نہیں ۔ذولفقار علی بھٹوکی برسی کے موقع پر گڑھی بخش میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے غنویٰ بھٹو نے کہا کہ مذہب کے نام پر قتل کرنے والوں کے سخت خلاف ہیں ،مذہب ہر انسان کا حق ہے اور ہم ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں ۔غنویٰ بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیاسی اعتبار سے صرف دو مذہب ہوتے ہیں ایک امیر اور ایک غریب ،آزاد معاشرے میں لوگ عدالتوں میں سچی گواہی دیتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ضرب عضب اور پھانسیوں سے دہشتگردی پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا ہے ۔

ذولفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں ذولفقار علی بھٹو کی قد آور تصاوریر آویزاں کی گئیں جن میں ذولفقار علی بھٹو کی تصوریر کے ساتھ مرتضیٰ بھٹو کی تصاویر بھی آویزاں کی گئیں ۔

واضح رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ بلاول بھٹو آصف زرداری سے ناراضگی پر ذولفقار علی بھٹوکی برسی پر پاکستان نہیں آئے اوربلاول بھٹو کا جھکاﺅ آج کل اپنے ننہال کی جانب ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...