مزید دو سعودی فوجی یمنی بارڈر پر جاں بحق

مزید دو سعودی فوجی یمنی بارڈر پر جاں بحق
مزید دو سعودی فوجی یمنی بارڈر پر جاں بحق

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے بتایا ہے کہ اب تک تین سعودی فوجی یمن کے خلاف جنگ میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کی سہ پہر کو اسیر کے علاقے الہوسن میں بارڈر کے قریب گشت کے دوران یمنی علاقے سے بھاری فائرنگ کی گئی ،سعودی فورسز نے اس کا بھرپور جواب دیا لیکن اس دوران دو فوجی جاں بحق ہوگئے۔ان فوجیوں کے نام محمد بن حمودبن محمد الحربی اور عبدالرحمٰن بن میری بن محمد القحطانی بتائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ جمعرات کی شام کو بھی ایک فوجی سلیمان علی یحیٰ المالکی بارڈر پر گشت کے دوران مارا گیا تھا۔تفصیلات کے لئے کلک کریں

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں