کیمپ پر تصاد م نہیں ہوا بلکہ کیمپ پر حملہ کیا گیا:عمران اسماعیل

کیمپ پر تصاد م نہیں ہوا بلکہ کیمپ پر حملہ کیا گیا:عمران اسماعیل
کیمپ پر تصاد م نہیں ہوا بلکہ کیمپ پر حملہ کیا گیا:عمران اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہاہے کہ کیمپ پر کوئی تصادم نہیں ہوا بلکہ کیمپ پر حملہ کیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے کیمپ نہیں ہٹائے بلکہ ہمارے کیمپ چوری ہو گئے ہیں اور کیمپ کا سامان اٹھانے والے بھی وہی ہیں جنہوں نے کل رات حملہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس کے کیمپ کا سامان اٹھایا گیا ہے وہ فون کر کے شکایت کر رہا ہے جبکہ کل رات بھی ہمارے کیمپ کا سامان چوری ہو گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ کیمپ کریم آباد میں کوئی تصادم نہیں ہوا بلکہ کیمپ پر حملہ کیاگیاہے ،انتخابی مہم جاری رکھی جائے اور اسی جگہ دوبار ہ کیمپ لگایا جائے گا۔

دوسری جانب ایم کیوایم کے رہنما کنور نوید نے عمران اسماعیل کی جانب سے لگائے الزامات رد کرتے ہوئے کہ کہاایم کیوایم نے ان کے کیمپ نہیں اکھاڑے اگر چاہیں تو تحریک انصاف کے کیمپ دوبارہ لگادیں گے اور ان کے کیمپ میں اپنے بندے بھی بٹھا دیں گے تاکہ ان کو کوئی مسئلہ پیش نہ آئے۔

مزید :

کراچی -