پاکستانی بحری جہاز 150پاکستانی ، بھارتی شہریوں کو لے کر کچھ دیر میں یمن سے روانہ ہوگا

پاکستانی بحری جہاز 150پاکستانی ، بھارتی شہریوں کو لے کر کچھ دیر میں یمن سے ...
پاکستانی بحری جہاز 150پاکستانی ، بھارتی شہریوں کو لے کر کچھ دیر میں یمن سے روانہ ہوگا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ یمن میں محصور پاکستانیوں کو لانے کیلئے پاکستان کابحری جہاز مکلا کی بندرہ الشہر پر لنگر انداز ہے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ الشہر کی بندگاہ پر لنگرانداز بحری جہاز میں 150محصور پاکستانی ,چینی طلباءاور بھارتی سوار ہیں اور پاکستانی جہاز کچھ ہی دیر میں محصور افراد کو لے کر یمن سے روانہ ہو گااور کل پاکستان پہنچے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جہاز میں سوار بھارتی اور یورپی شہری ایک ہی کمپنی کے ملازم ہیں اور کمپنی کے مالک نے پاکستانی شہریوں کی مدد کی تھی۔

مزید : قومی