عورتوں کے حقوق پر دپیکا کا واویلا،سوناکشی نے کھری کھری سنا دیں

عورتوں کے حقوق پر دپیکا کا واویلا،سوناکشی نے کھری کھری سنا دیں
عورتوں کے حقوق پر دپیکا کا واویلا،سوناکشی نے کھری کھری سنا دیں

  

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ حسینہ سوناکشی سنہا نے ساتھی اداکارہ دپیکا پڈوکون سے سخت اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کے بغیر یا شادی سے پہلے جنسی تعلق استوار کرنے کے حق کا خواتین کی آزادی یا خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سوناکشی نے یہ موقف "My Choice" نامی ویڈیو کے لئے دیا ہے جس میں اس سے پہلے دپیکا پڈوکون نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کو اختیار کی آزادی ہونی چاہیے اور اس آزادی میں شادی سے قبل یا شادی کے بغیر جنسی تعلق کی آزادی بھی شامل ہے جبکہ اس عمل سے مکمل اجتناب کا بھی حق ملنا چاہیے۔

مزیدپڑھیں:اتحاد ائیرلائن کے اشتہار میں کا م کرنا خوبروامریکی اداکارہ کو بے حد مہنگا پڑا ،ائیرہوسٹسز سراپا احتجاج

 سوناکشی نے اس موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی آزادی اور خود مختاری کا تعلق ان کے لباس یا جنسی رویے سے نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق ان کی تعلیم، ملازمت اور تحفظ جیسے مسائل سے ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محروم اور پسماندہ طبقے کی خواتین تک یہ حق پہنچنا ضروری ہے کیونکہ طبقہ امراءکی پرآسائش ماحول میں پلنے والی خواتین کے لئے یہ بنیادی مسئلہ نہیں ہے۔ My Choice کے ڈائریکٹر ہومی اڈجانیا ہیں اور اس کا مقصد مردوں میں خواتین کے حقوق اور آزادی کا شعور پیدا کرنا ہے۔

مزید : تفریح