وہ فیس بک ایپ جو آپ کا تھوک حاصل کرنے کی خواہش مند ہےتاکہ۔۔۔

وہ فیس بک ایپ جو آپ کا تھوک حاصل کرنے کی خواہش مند ہےتاکہ۔۔۔
وہ فیس بک ایپ جو آپ کا تھوک حاصل کرنے کی خواہش مند ہےتاکہ۔۔۔

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے جنیٹک اور ہیلتھ ریسرچ کو فروغ دینے کے لئے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت فیس بک صارفین سے ان کے لعاب کے نمونے اکٹھے کئے جائیں گے تاکہ جینیاتی بیماریوں سے بچاﺅ اور ان کے علاج کے لئے لاکھوں لوگوں کی مدد حاصل کی جاسکے۔

دوران آپریشن ڈاکٹر نے مریض کے پیٹ سے 'انڈہ'نکال لیا

فیس بک اس مقصد کے لئے یونیورسٹی آف مشی گن کی تیار کردہ ایپ Genes for Good استعمال کررہی ہے جس کے ذریعے لاکھوں لوگ صحت کے سروے میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے لعاب کے نمونے بھی بھیج سکتے ہیں جن کا ڈی این اے تجزیہ کرکے جینیاتی معلومات کا ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔ اس ایپ کے ذریعے ہیلتھ ہسٹری سروے کے کم از کم 15 سوالات کے جوابات دینے والے صارفین لعاب کا نمونہ بھیجنے کے اہل ہوں گے۔ لعاب بھیجنے کے لئے مخصوص کٹ فیس بک کی طرف سے صارفین کو مفت بھیجی جائے گی۔ فی الحال یہ ایپ امریکا میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو مفت فراہم کی جارہی ہے اور ابھی اسے دیگر ممالک میں فراہم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...