آپ کا پیغام دور تک پہنچانے کیلئے فیس بک نے نئی ایپ متعارف کرادی
سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)فیس بک نے اینڈرائیڈ اور iOSصارفین کے لئے ایک ایسی ایپ بنا لی ہے جس کے ذریعے دوست اپنی مشترکہ ویڈیوز بنا کر فیس بک پر نہ صرف ’ہیش ٹیگ‘کے شئیر کرسکیں گے بلکہ اسے بوقت ضرورت ایڈٹ بھی کرسکیں گے۔فیس بک کے پراڈکٹ مینیجر جوش میلر نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ یہ سہولت لوگوں کو بہت سے فائدے پہنچا سکے گی اور وہ دنیا میں کہیں سے بھی اپنی ویڈیو فیس بک پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔اس سروس کے ذریعے اب لوگ اپنا پیغام دور تک پہنچا سکیں گے۔
فیس بک ہر انٹرنیٹ صارف کی جاسوسی کرتے پکڑا گیا، دنیا بھر میں واویلا
ٹویٹر نے جنوری 2013ء میں اس سے ملتی جلتی سہولت متعارف کروائی تھی جسے بہت پذیرائی ملی تھی جس کے جواب میں فیس بک نے جون2013ء میں انسٹاگرام کو خریدتے ہوئے ویڈیو سہولت دی تھی۔