شہباز شریف کی سعودی سرمایہ کاروں سے عربی میں گفتگو، وفد کا اظہار مسرت

شہباز شریف کی سعودی سرمایہ کاروں سے عربی میں گفتگو، وفد کا اظہار مسرت
شہباز شریف کی سعودی سرمایہ کاروں سے عربی میں گفتگو، وفد کا اظہار مسرت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران عربی زبان میں روانی کے ساتھ گفتگو کی۔سعودی سرمایہ کار وں نے وزیراعلیٰ کی جانب سے عربی زبان میں گفتگو پر نہایت حیرانگی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ شہبازشریف عربی ہی نہیں بلکہ جرمن اوردیگر زبانیں بھی جانتے ہیں اورپنجاب کو ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کیلئے انکے اٹھائے گئے اقدامات کی دنیا معترف ہے۔سعودی سرمایہ کاروں نے لاہورسمیت پنجاب میں تیزرفتارترقی کے عمل کو سراہتے ہوئے کہ شہبازشریف نے لاہور کا نقشہ بدل کررکھ دیا ہے۔ شہباز شریف جس محنت، لگن اورعزم سے عوامی خدمت کررہے ہیں، یہ بہت کم شخصیات کا خاصا ہے۔

مزید : لاہور