دادا کی پوتی سے مبینہ زیادتی‘ متاثرہ خاتون نے خودسوزی کر لی

دادا کی پوتی سے مبینہ زیادتی‘ متاثرہ خاتون نے خودسوزی کر لی
 دادا کی پوتی سے مبینہ زیادتی‘ متاثرہ خاتون نے خودسوزی کر لی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سرگودھا (ویب ڈیسک) سلانوالی کے نواحی علاقے میں درندہ صفت دادا نے حقیقی پوتی کو بھی نہ بخشا اور مبینہ طورپر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ خاتون نے دل برداشتہ ہوکر خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر خوکشی کرلی ۔تفصیلات کے مطابق خاتون کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی، شاہ نکدر پولیس نے متوفیہ کے نانا کی رپورٹ پر حقیقی دادا اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جنہوں نے متوفیہ کی تدفین کر دی۔

سلانوالی کے نواحی چک نمبر 170/172شمالی کی رہائشی خاتون مسماة کرن بی بی کی شادی مسمی صدیق نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی گھر میں کرن بی بی کا حقیقی دادا رمضان بھی رہائش پذیر ہے۔ دادا اپنی پوتی کو کئی بار اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا کرن بی بی جب اپنے شوہر کو بتاتی تو وہ در گزر کر دیتا تھا۔ 28-03-2015 کو حقیقی دادا محمد رمضان نے جب مبینہ طور پر کرن بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تو وہ دل برداشتہ ہو گئی اور اس نے پورے جسم پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی جس سے کرن بی بی کا پورا جسم جھلس گیااور ہسپتال میں چل بسی۔ شاہ نکدر پولیس نے نعش تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کراکر ورثاءکے حوالے کردی۔ شمشیر خان کی رپورٹ پر متوفیہ کے نانا عبدالرحمن ولد شمشیر خان کی رپورٹ پر متوفیہ کے دادا محمد رمضان ولد فتح محمد اور شوہر محمد صدیق کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : جرم و انصاف