جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا ،اب اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے:اسحا ق ڈار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ اسحا ق ڈار نے کہاہے کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن قائم کردیاہے اس لیے اب اس معاملے پر سیاست بند ہونی چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ہو چکی ہے اور تحریک انصاف کو اب اسمبلی میں واپس آجانا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت رواں مالی سال ٹیکس کا ہدف پوراکرنے کی کوشش کرے گی اور مستقبل میں ایس آر او اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری سے جاری ہوسکے گا ۔