سعید اجمل نے ایک اور ’خطرناک ہتھیار ‘ تیار کر لیا

سعید اجمل نے ایک اور ’خطرناک ہتھیار ‘ تیار کر لیا
سعید اجمل نے ایک اور ’خطرناک ہتھیار ‘ تیار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل نے کہا کہ وہ اب نئی ورائٹی کیساتھ بنگلہ دیش کیخلاف میدان میں اتریں گے۔نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگوکرتےہوئے سعید اجمل نے کہاکہ  پابندی کے بعد ٹیم میں دوبارہ منتخب ہونے پر بہت خوش ہوں اور سلیکٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ باؤلنگ ایکشن کی تبدیلی کے باوجود بھی ان کی ورائیٹرزمیں کمی نہیں آئی بلکہ وہ کوچز کیساتھ بہت محنت کر رہے ہیں اور وہ نئی ورائٹی کیرم بال کے ساتھ بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں میدان میں اتریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کرکٹرز کی ٹیم میں شمولیت خوش آئند ہے اور سینئر کھلاڑی ان کا ساتھ دیں گے۔سعید اجمل نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم کو محنت کرنے ہو گی اور امید ہے کہ حریف ٹیم کو شکست دیں گے۔ جادو گر اسپنر سعید اجمل دوسرا اور تیسرا کے بعد اپنی نئی ورائٹی کیرم بال کرائے گے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ ورائٹی بھی حریف کے ہوش اڑا دے گی۔

مزید :

کھیل -