سلمان خان کی ضد ، سوناکشی کی ہاں

سلمان خان کی ضد ، سوناکشی کی ہاں
سلمان خان کی ضد ، سوناکشی کی ہاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کی اداکارہ سوناکشی سہنا نے کہا ہے کہ انہیں بالی وڈ کے سپر سٹار اداکار سلمان خان کی ضد نے اداکارہ بنا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ انہیں فیشن ڈیزائنر کی ڈگری لینے کے بعد اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا بلکہ وہ صرف فیشن ڈیزائنر کے شعبے میں ہی جانا چاہتی تھیں لیکن فلم میں کام کرنے کیلئے انہیں سلمان خان اور فلم کے پرڈیوسر ارباز خان نے انہیں اداکاری کرنے پر مجبور کر دیا اور دبنگ فلم میں اداکاری کیلئے حامی بھر لی۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی پہلی فلم میں ہی سلمان خان کی ہیروئن بننا کسی اتفاق سے کم نہیں ہے۔واضح رہے کہ پہلی فلم میں سلمان خان کی ہیروئن بننے کے بعد اب ان کا شمار صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔

مزید :

تفریح -