کام کی کمی، ثنا صرف آئٹم سانگ تک محدود ہوگئیں

کام کی کمی، ثنا صرف آئٹم سانگ تک محدود ہوگئیں
کام کی کمی، ثنا صرف آئٹم سانگ تک محدود ہوگئیں

  

لاہور (آن لائن)فلمسٹار ثنا فلمی بحران اور کام نہ ملنے کے سبب اب صرف آئٹم سانگ تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ثنا نے کہا کہ میں نے بہت زیادہ فلموں میں کام کیا ، اپنا کردار بہت سوچ سمجھ کر سائن کرتی رہی اسی وجہ سے میری فلمیں سپر ہٹ رہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی مجھے کوئی معیاری کردار ملا تو فلموں میں کام ضرور کرونگی۔ انہوں نے کہاکہ معیاری کردار کی تخلیق فی الحال نہیں ہو پا رہی جبکہ کراچی میں نئی تیار ہونے والی فلموں پر ٹی وی ڈراموں کے نئے لڑکے ، لڑکیاں قابض ہو رہے ہیں۔

مزید : تفریح