سری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا 3 روزہ دورہ پر کل پاکستان پہنچیں گے

سری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا 3 روزہ دورہ پر کل پاکستان پہنچیں گے
سری لنکن صدر میتھری پالاسری سینا 3 روزہ دورہ پر کل پاکستان پہنچیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر سری لنکا کے صدر میتھری پالاسری سینا کل پاکستان کے 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ صدر منتخب ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق سری لنکنصدر اپنے دورے کے دوران صدر ممنون حسین سے ملاقات اور وزیراعظم کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کریں گے۔ اس دورے کے دوران کئی اہم مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔ سری لنکن صدر سے سپیکر قومی اسمبلی اور سینئر وفاقی وزراء بھی ملیں گے۔

مزید : قومی