عبید کے ٹو کو پولیس اہلکار کے قتل میں شناخت کرنے والا گواہ منحرف ہوگیا

عبید کے ٹو کو پولیس اہلکار کے قتل میں شناخت کرنے والا گواہ منحرف ہوگیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نائن زیر و سے گرفتار کیے گئے ملزم عبید کے ٹو کی پولیس اہلکارکے قتل کیس میں شناخت کرنے والا گواہ منحرف ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم کے ٹو کو آج پولیس اہلکار کوقتل کرنے کے کیس میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں ملزم عبیدکے ٹو کی شناخت پریڈ کروائی گئی ،شناخت پریڈ کے دوران گواہ نے ملزم عبید کے ٹو کو پولیس اہلکارکے قتل میں شناخت کرلیا لیکن عدالت میں منحرف ہو گیا ۔رینجرز کا کہناتھاکہ انہوں نے اپنا کام پورا کیا لیکن گواہ عدالت میں گھبرا گیا۔

ذرائع کے مطابق شناخت کرنے والے شخص نے عدالت میں جانے کے بعد مبینہ طور پر عبید کے ٹو کو سلام کیا اور اسے قاتل کی حیثیت سے پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کسی اور شخص کا نام لے لیا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...