متحدہ الیکشن ہار چکی ہے، فوج اور رینجرز کے بغیر الیکشن کروانے کی ضرورت نہیں

متحدہ الیکشن ہار چکی ہے، فوج اور رینجرز کے بغیر الیکشن کروانے کی ضرورت نہیں
متحدہ الیکشن ہار چکی ہے، فوج اور رینجرز کے بغیر الیکشن کروانے کی ضرورت نہیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ متحدہ الیکشن ہار چکی ہے اور کارکنوں کو ڈرانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے فوج اور رینجرز کی موجودگی کے بغیر الیکشن کروانے کی ضرورت نہیں ہے ۔کریم آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ان کے کارکنو ںکو مارا گیا ہے اور ہمارا کیمپ اکھاڑا گیااس چیز کو قبل از الیکشن دھاندلی کہتے ہیں اور اس پر الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا چاہیے۔عمران اسماعیل نے واضح کیا کہ کراچی میں نہ بجلی آتی ہے اور نہ پانی ہم اقتدار میں آکر ان کے مسائل حل کریں گے اور کراچی کے لوگوں کو ان کی خوشیاں واپس دیں گے ۔پی ٹی آئی کے رہنما نے واضح کیا کہ عمران خان کی ہدایت ہے کہ اگر کسی کارکن کو خراش تک بھی آئی تو لندن میں الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کیمپ کی سکیورٹی کیلئے متحدہ کے رہنماوں کی ضرورت نہیں ہے پہلے مارتے ہیں اور پھر سوئم پر آنسو بہانے کیلئے آجاتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر سندھ ضابطہ اخلاق کے ضامن تھے کوئی ان سے پوچھے ایم کیو ایم نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیوں کی ۔

سانحہ بلدیا ٹاﺅن کے ملزموں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی:غلام حیدر جمالی

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...