اس تصویر کی حقیقت جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

اس تصویر کی حقیقت جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی
اس تصویر کی حقیقت جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

  

اومان (نیوز ڈیسک) کیمرے کو بندوق سمجھ لینے والی خوفزدہ شامی بچی کی تصویر کے بعد اب انٹرنیٹ پر آنے والی ایسی ہی ایک اور تصویر نے لاکھوں لوگوں کے دل مغموم کردئیے ہیں۔

وہ ملک جہاں جسم فروش خواتین نے الیکشن نتائج سے خوش ہوکر تین دن تک سب کچھ مفت کردی

اردن کے پناہ گزین کیمپ میں جب فوٹوگرافر رینے شلتوف نے اس بچی کی تصویر بنائی تو یہ ان کے کیمرے کو ہتھیار سمجھ بیٹھی اور دہشتزدہ ہوکر کسی بڑے کی طرح اپنے دونوں ہاتھ اوپر اٹھالئے۔ گزشتہ سال نومبر میں بنائی گئی تصویر کے بارے میں فوٹو گرافر نے برطانوی جریدے میل آن لائن کو بتایا کہ انہیں بچی کے دہشتزدہ ہونے کا اندازہ اس وقت ہوا جب وہ اپنے کمپیوٹر پر تصویروں کو ایڈٹ کررہے تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب انہوں نے ننھی بچی کو اس حالت میں دیکھا تو آنکھوں میں آنسو آگئے۔ یہ بچی دھاتی پرت سے بنے خیموں کے درمیان پتھروں پر ننگے پاﺅں چل رہی تھی اور کیمرے کو دیکھ کر شدید خوفزدہ ہوگئی تھی۔ فوٹوگرافر کا کہنا ہے کہ بچی کا ردعمل دیکھ کر انہیں شدید صدمہ پہنچا اور ان کا دل اس بات سے نہایت غمزدہ ہوا کہ کھلونوں سے کھیلنے کی عمر میں یہ تشدد اور دہشت سے بھرپور زندگی گزارنے پر مجبور تھی۔ یہ بچی اردن کے ازرق کیمپ میں مقیم 17 ہزار پناہ گزینوں میں سے ایک ہے جو اپنے وطن میں جاری خوفناک جنگ کی وجہ سے دربدر ہوچکے ہیں۔

  • اس سے قبل انٹرنیٹ پر شائع ہونے والی شامی بچی کی تصاویر۔۔۔

مزید : انسانی حقوق