عارف علوی کا کریم آباد میں علامتی دھرنا، کل جو ہوا، شروعات ہم نے نہیں کی: پی ٹی آئی رہنما

عارف علوی کا کریم آباد میں علامتی دھرنا، کل جو ہوا، شروعات ہم نے نہیں کی: پی ...
عارف علوی کا کریم آباد میں علامتی دھرنا، کل جو ہوا، شروعات ہم نے نہیں کی: پی ٹی آئی رہنما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعارف علوی نے کارکنوں کے ہمراہ کریم آباد میں کیمپ کی جگہ علامتی دھرنا دے دیا ہے اور کارکنوں نے کریم آباد روڈ سڑک ٹریفک کیلئے بلاک کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عارف علوی کا کہنا تھا کہ کل جو کچھ بھی ہوا ہماری جانب سے شروعات نہیں کی گئی تھی اس لئے ہم اپنے کیمپ کی جگہ فٹ پاتھ پر بیٹھے رہیں گے، وہ خودگڑبڑ کراتے ہیں اور خود پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں اگر دھاندلی ہوئی تو تحریک انصاف سخت ردعمل دکھائے گی۔ دوسری جانب این اے 246 سے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل اور دیگر رہنماءڈی آئی جی ویسٹ کے دفتر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی معاملات پر بات چیت کریں گے۔