عوام خوف کا بت توڑیں، این اے 246 کے الیکشن میں ووٹ دیں: عمران خان

عوام خوف کا بت توڑیں، این اے 246 کے الیکشن میں ووٹ دیں: عمران خان
عوام خوف کا بت توڑیں، این اے 246 کے الیکشن میں ووٹ دیں: عمران خان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن سے عوام کو فرق پڑے گا، عوام کو خوف کا بت توڑنا ہے اور کراچی کی تقدیر بدلنے کیلئے ووٹ دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن سے تحریک انصاف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ اس الیکشن سے عوام کو فرق پڑے گا جنہوں نے خوف کا وہ بت توڑنا ہے جس نے کراچی کو شدید نقصان سے دوچار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوگ بےروزگار ہیں اور کاروباری افراد خوف کی وجہ سے اپنا کاروبار دبئی اور بنگلہ دیش منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنی تقدیر بدلیں اور این اے 246 میں ووٹ دینے کیلئے گھروں سے نکلیں تاکہ کراچی کو پہلے کی طرح ایک عظیم شہر بنایا جا سکے۔

مزید : قومی /اہم خبریں