سعید اجمل انگلش کاﺅنٹی کے معاہدے سے محروم ہو گئے

سعید اجمل انگلش کاﺅنٹی کے معاہدے سے محروم ہو گئے
سعید اجمل انگلش کاﺅنٹی کے معاہدے سے محروم ہو گئے

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلش کرکٹ کاﺅنٹی ٹیم وورسٹر شائر نے پاکستان کے جادوگر سپنر سعید اجمل کی جگہ سری لنکا کے آف سپنر سنانائیکے کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

وورسٹر شائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ سٹیو رہوڈز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعید اجمل کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ان کو ساتھ لے کر چلنا بہت مشکل تھا جبکہ پوری دنیا میں اتنی زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ ہو رہی ہے لیکن ہم سنانائیکے کے ساتھ معاہدہ کر کے خوش ہیں جو ایک مانے ہوئے انٹرنیشنل کھلاڑی ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کی انٹرنیشنل کرکٹ میں دوبارہ واپسی اور بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی کرکٹ سکواڈ میں شمولیت کے باعث انہوں نے خود ہی معاہدے کو طوالت دینے سے معذرت کی ہے جس کے بعد وورسٹر شائر کاﺅنٹی نے سنانائیکے کے ساتھ معاہدہ کیا۔

سٹیوڈ رہوڈز کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ سنانائیکے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز نہیں کیا تاہم وہ متعدد ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں اور ان کا فرسٹ کلاس ریکارڈ بھی شاندار ہے۔ 30 سالہ سنانائیکے اب تک 45 ون ڈے، 17 ٹی 20 اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلے چکے ہیں جبکہ گزشتہ برس انہیں آئی سی سی کی جانب سے باﺅلنگ ایکشن درست کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...