جرائم پیشہ افرادکی مذہبی وسیاسی مقامات پر اجتماع کی اطلاعات ،عوام ہوشیار ہو جائیں :ڈی جی رینجرز

جرائم پیشہ افرادکی مذہبی وسیاسی مقامات پر اجتماع کی اطلاعات ،عوام ہوشیار ہو ...
جرائم پیشہ افرادکی مذہبی وسیاسی مقامات پر اجتماع کی اطلاعات ،عوام ہوشیار ہو جائیں :ڈی جی رینجرز

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ اس بار جرائم پیشہ افراد کی مذہبی وسیاسی مقامات پر جمع ہونے کی اطلاعات ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز نے عوام سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہوشیار ہوجائیںاور شر پسند عناصر پرنظر رکھے ، جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع 1101پردیں ۔ڈی جی رینجرز کا کہناتھاکہ ہر جگہ پر سخت چیکنگ کی جائے گی اور اس بار جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں