کراچی میں پی ٹی آئی جلسوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے: وزیر داخلہ کی ہدایت

کراچی میں پی ٹی آئی جلسوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے: وزیر داخلہ کی ہدایت
کراچی میں پی ٹی آئی جلسوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے: وزیر داخلہ کی ہدایت

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف غیر جمہوری رویہ کو اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو جلسوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہر جماعت کو کراچی میں جلسہ کرنے کی آزادی ہونی چاہئے تاہم گزشتہ روز تحریک انصاف کے خلاف غیر جمہوری رویہ اختیار کیا گیا جو اقدار کے منافی ہے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو پی ٹی آئی کے جلسوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے کہا تو این اے 246 کے ضمنی انتخابات کیلئے رینجرز کو تعینات کیا جا سکتا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں