پی ٹی آئی نے اپنے دفتر میں خود کرسیاں گراکر ڈراما رچایا:کنور نوید

پی ٹی آئی نے اپنے دفتر میں خود کرسیاں گراکر ڈراما رچایا:کنور نوید
پی ٹی آئی نے اپنے دفتر میں خود کرسیاں گراکر ڈراما رچایا:کنور نوید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دفتر میں کرسیاں گرا کر ڈراما رچایا ۔ان کاکہنا تھا کہ کیمپ گرانے والے ایم کیو ایم کے کارکن نہیں بلکہ عوام تھی مگر اس بات پر ہمارے کارکنوں کے خلاف 2منٹ میں مقدمہ درج کروادیا گیااور تھانے جانے پر پہلے تو تھا نے کے دروازے بند کردیئے گئے اور پھر ہمیں ایف آئی آر کی کاپی ایسے دی گئی جیسے خیرات ۔کنور نوید کا کہنا تھا کہ الطاف بھائی نے ہمیشہ پی ٹی آئی کو ویلکم کیا ہے مگر ان کا رویہ پہلے دن سے ہی جارحانہ ہے عمران کان کراچی کے بارے مٰن ایسے بات کرتے ہیں جیسے وہ کراچی انتخاب کیلئے فتح کرنے آرہے ہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کا وطیرہ ہی یہی ہے کہ وہ کبھی نواز شریف اور کبھی زرداری کو گالیاں دیتے ہیں اور عمران اسماعیل نے بھی یادگار شہداءپر نازیبا زبان استعمال کی ۔ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس کراچی کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے وہ صرف ہوا میں باتیں کر رہی ہے اور پی ٹی آئی نے گزشتہ الیکشن میں بھی طالبان کی سپورٹ لی۔

عارف علوی کا کریم آباد میں علامتی دھرنا، کل جو ہوا، شروعات ہم نے نہیں کی: پی ٹی آئی رہنما

مزید : کراچی