چین سے لی گئیں آبدوزیں کیا کرسکتی ہیں ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان چین سے جو آبدوزیں خریدنے جارہا ہے وہ ڈیزل الیکٹرک آبدوزیں ہیں اور 5کھرب روپے کا یہ سودا اب تک چین کی دفاعی سامان کی فروخت کا سب سے بڑا سودا ہوگا۔ ’ایس20 ‘ نام کی یہ آبدوز دراصل039Aآبدوز کا وہ ورڑن ہے جو فروخت کےلیے پیش کیا گیا ہے۔ اس کے ڈھانچے میں دوہری پرت موجود ہے۔ ڈھانچے کی لمبائی66میٹر ہے جبکہ اس کا بیم (عرض)8میٹر کا ہے۔ سطح پر اس کا وزن1850ٹن ہے جبکہ پانی کے اندر اس کا وزن2300ٹن ہوتا ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 18ناٹ ہے جبکہ چلنے کی عام رفتار 16ناٹ ہے۔ اس کی پہنچ 8ہزار ناٹیکل میل تک ہے،یہ 60دن تک مسلسل پانی کے اندر رہ سکتی ہے اور اسکے عملے میں38افراد شامل ہوتے ہیں۔ یہ زیادہ سے زیادہ300میٹر کی گہرائی تک غوطہ لگا سکتی ہے۔ پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیشی بحریہ بھی ان کی خریداری کیلئے چین سے بات چیت کررہی ہے۔تھائی لینڈ نے بھی دو آبدوزوں کا آرڈر دے رکھا ہے۔