ضیاءالحق دور بدترین تھا، ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھنا ہے: بلاول

ضیاءالحق دور بدترین تھا، ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھنا ہے: بلاول
ضیاءالحق دور بدترین تھا، ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھنا ہے: بلاول

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو عالمی لیڈر تھے جنہوں نے پاکستان کی تقسیم کے بعد اسے دوبارہ مستحکم کیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ” ذوالفقار علی بھٹو میرے نانا تھے جنہیں آج کے دن ہی قتل کیا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو عالمی لیڈر تھے جنہوں نے پاکستان کی تقسیم کے بعد اسے دوبارہ مستحکم کیا۔ بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکالا اور پاکستان پیپلزپارٹی کو صحیح معنوں میں قومی جماعت بنایا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی تربیت میرے خون میں شامل ہے اور جس یونیورسٹی میں میرے نانا نے تعلیم حاصل کی اسی ادارے میں، میں نے بھی تعلیم حاصل کی ہے، میں پھر سے ذوالفقار علی بھٹو کا ویژن دیکھنا چاہتا ہوں“۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو عالمی منظرنامے پر بھی انتہائی ذہین مانے جاتے تھے جنہوں نے 1974ءمیں عالمی لیڈروں کو لاہور میں اکٹھا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضیاءالحق کا دور تاریخ کا بدترین دور تھا جس میں ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی کا خاتمہ کیا گیا تاہم ان کا مشن محترمہ بے نظیر بھٹو نے جاری رکھا لیکن بدقسمتی سے ان کی زندگی کو جلد ختم کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب تشدد کی اجازت نہیں دیتا، ہم صوفی ازم کو ماننے والے ہیں، ہمیں سسٹم کو درست کرنا ہے اور یہی بھٹو کی جدوجہد رہی ہے، ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...