بھارتی ہاکی فیڈریشن کی پی ایچ ایف کو مالی امداد کی پیشکش
نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مالی امداد کی پیشکش کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حکومت سے 50کروڑ کی سپیشل گرانٹ مانگی تھی مگر پاکستانی حکومت نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا اور ہاکی کیمپ کو 2دن پہلے بند کر دیا جس کے بعدبھارت کی جانب سے پاکستان کو مالی امداد کی پیشکش کر دی گئی ہے۔بھارتی ہاکی فیڈریشن نے مالی امداد کیلئے پی ایچ ایف کو ای میل کی ہے۔بھارتی ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کا ہاکی کی ترقی میں اہم کردار رہا ہے انہیں فنڈز کی کمی کے باعث کیمپ بند نہیں کرنا چاہیے یہ ایک افسوس ناک بات ہے کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے ہاکی کو نقصان پہنچے۔
عارف علوی کا کریم آباد میں علامتی دھرنا، کل جو ہوا، شروعات ہم نے نہیں کی: پی ٹی آئی رہنما