پاکستان بار کونسل کا ترمیمی رولز کی خلاف ورزی پرلاءکالجز اور یونیورسٹیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ 

پاکستان بار کونسل کا ترمیمی رولز کی خلاف ورزی پرلاءکالجز اور یونیورسٹیوں کے ...
 پاکستان بار کونسل کا ترمیمی رولز کی خلاف ورزی پرلاءکالجز اور یونیورسٹیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (نامہ نگار خصوصی) پاکستان بار کونسل نے ترامیم شدہ رولز کی خلاف ورزی کرنے والے لاءکالجز اور یونیورسٹیوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ کارروائی ایسی یونیورسٹیز / اداروں کے خلاف کی جائے گی جنہوں نے پاکستان بار کونسل کے ترامیم شدہ رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نا صرف ایل ایل ایم کی کلاسز کا اجراءکیا ہوا ہے بلکہ ان کی فیکلٹی بھی قابلیت کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔ پاکستان بار کونسل نے اس بابت چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی ممبر پنجاب بار کونسل غلام سرور نہنگ اور حافظ انصار الحق ممبر پنجاب بار کونسل پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس بات کا تعین کرے گی کہ کس قانون کے تحت ایل ایل ایم کی کلاسز جاری ہیں اور کتنے طلباءنے داخلہ لیا ہوا ہے۔ مزید برآں کمیٹی کو کورس کی معیاد اور فیس سٹرکچر کے متعلق مکمل رپورٹ پاکستان بار کونسل کو 10دن کے اندر اندر پیش کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ 

مزید : لاہور