داعش پر خوفناک قدرتی آفت ٹوٹ پڑی،افراتفری مچ گئی

داعش پر خوفناک قدرتی آفت ٹوٹ پڑی،افراتفری مچ گئی
داعش پر خوفناک قدرتی آفت ٹوٹ پڑی،افراتفری مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے لئے دہشت کی علامت بننے والی شدت پسند تنظیم داعش پر ایک پراسرار آفت نازل ہوگئی ہے جو اس کے جنگجوﺅں کو دھڑا دھڑ موت کے منہ میں کھینچ رہی ہے۔
برطانوی اخبار ”دی سن“ کا کہنا ہے کہ آلودگی اور جراثیم سے بھرپور ماحول میں جنم لینے والے وائرس Leishmaniasis نے داعش پر حملہ کردیا ہے اور اب تک اس کے بے شمار جنگجو اس کا شکار بن چکے ہیں۔ وائرس کا شکار بننے والے شخص کے جسم پر بڑے بڑے زخم بن جاتے ہیں اور آہستہ آہستہ گوشت تحلیل ہونے لگتا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجو علاج سے کترا رہے ہیں جس کی وجہ سے وائرس تیزی کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے۔

مزیدپڑھیں:ایران معاہدہ، امریکی صدر اور سعودی بادشاہ کے درمیان ٹیلی فون رابطہ
 داعش کے مرکز رقہ میں وائرس کا سب سے زیادہ خطرہ پایا گیا ہے۔ مقامی ڈاکٹر اس وائرس کے علاج کا بہت کم تجربہ رکھتے ہیں جو اس کے پھیلنے کی ایک اور بڑی وجہ ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائرس کی وجہ سے داعش کے جنگجوﺅں میں جلد کا السر، شدید بخار، خون کے سرخ خلیوں کی بیماریاں اور جگر کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں اور ہر طرف افراتفری کا سماں ہے۔